کراچی : شہری،انصاف تک رسائی میں رُکاوٹیں اوراسباب کے موضوع پر صوبائی مشاورتی کانفرنس/سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربیرسٹر مرتضیٰ وہاب،سندھ پولیس کے سینئرافسران کے علاوہ سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے ۔آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر اورموثر بنانے کے ضمن میں شہریوں کے فرائض، پولیس کی آپریشنل/انویسٹی گیشن/پراسیکیوشن ذمہ داریوں کاخصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی بین الاقوامی سطح پراپنی ایک الگ شناخت اورحیثیت ہے یہاں ملک کے دیگرتمام صوبوں سے لوگ حصول روزگار،تعلیم اورصحت جیسے مسائل کے حل کے لیئے آتے ہیں ، یہاں پولیسنگ کے چیلنجز بھی انتہائی توجہ طلب اور ہمہ وقت چوکنا اور مستعد رہنے کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ناراض اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو واپس معاشرے کی طرف لائیں