تازہ ترین

کراچی کیمیکل لیبارٹری کو جدید لیبارٹری بنایا جائے گا،چیف سیکرٹری

کراچی-کیمیکل-لیبارٹری-کو-جدید-لیبارٹری-بنایا-جائے-گا،چیف-سیکرٹری

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کراچی کیمیکل لیبارٹری کو جدید لیبارٹری بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوںنے بدھ کے روز سروسز اسپتال میں واقع کیمیکو بیکٹریولاجیکل لیبارٹری کے دورہ دوران کی۔ سیکریٹری صحت سندھ زاہد عباسی اور کیمیکل اگیزمینر ڈاکٹر شاہد مصطفی نے چیف سیکریٹری کو لیبارٹری کے متعلق بریفنگ دی۔انہونے کہا کے گزشتہ 6 ماہ میں 14914 کیسز کی فارنزک رپورٹ کیمیکل لیبارٹری نے جاری کی ہیں۔جن میں 614 قتل، 368 ہیروئن، 390 ریپ، 4332 خواک اور 3099 شراب کے نمونوں کے ٹیسٹ رپورٹ شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کیمیکل لیبارٹری کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں ہے اور اب لیبارٹری کی مجموعی صورتحال کو بھتر بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے انٹرنیشل کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سینٹرذریعے کیمیکل لیبارٹری کو جدید بنایا جائے گا اور کیمیکل اور دیگر لیبارٹری مشین فراہم کی جائیں گی۔ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے ساتھ ایم او یو کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہونے کہا کے۔لیبارٹری میں ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتیاں کی جائیں گی جب کے لیبارٹری کے لئے الگ بلڈنگ بھی بنائی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں