تازہ ترین

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کسٹمز کا چھاپہ

کراچی-کے-علاقے-شیر-شاہ-میں-کسٹمز-کا-چھاپہ

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں میٹھی چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست اور بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ انڈین سامان بھی برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کچ کے کنٹینر برآمد کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2729 افراد جاں بحق ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان خود کوکسٹمز اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ممنوعہ سامان اسمگل کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین گٹکا بنانے کے گودام سے اسمگل شدہ چھالیہ بھی برآمد ہوئی ، برآمد کیے جانے سامان کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں