تازہ ترین

کراچی:مرغی کےگوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے

کراچی:مرغی-کےگوشت-کی-قیمتوں-کو-پرلگ-گئے

کراچی میں مرغی کےگوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔شہر میں جوگوشت 214 روپے کلو ملنا چاہئیے اسے 340 سے 360 روپے کلو بيچا جارہا ہے۔ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران چندروزپہلےتک مرغی کا گوشت 200روپےکلوميں دستیاب تھا لیکن اب مرغی کاگوشت 300 روپے فی کلو کاہندسہ عبور کرگیا ہے۔ متعلقہ خبر : سندھ میں لاک ڈاؤن سےمتعلق اہم فیصلے مرادعلی شاہ کریں گے مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مال مہنگا آنے سے زیادہ قیمت پر بیچنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ شہریوں نے بلاجواز قیمتوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں