تازہ ترین

کراچی: اسپتالوں کی اوپی ڈیز، ایمرجنسی وارڈز فوری کھولنےکا حکم

کراچی:-اسپتالوں-کی-اوپی-ڈیز،-ایمرجنسی-وارڈز-فوری-کھولنےکا-حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں تمام سرکاری اور پرائیورٹ اسپتالوں کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈز اور او پی ڈیز کھولنے کا حکم دے دیا۔ بدھ 13 مئی کو کرونا کے علاوہ امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اعلاج نہ کرنے پر سرکاری اور پرائیورٹ انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کو طلب کرتے ہوئے آغا خان اسپتال، ساؤتھ سٹی ، ضیاء الدین اسپتال، جناح اسپتال، سول  اسپتال، عباسی اور دیگر اسپتال انتطامیہ سے تحریری طور پر جواب بھی طلب کرلیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ دیگر امرا ض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے والے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈ میں کس طرح مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے؟ کیا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پہلے کرونا ٹیسٹ ضروری ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ غریب طبقہ علاج کےلیے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتا ہے لیکن اگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کا رویہ درست نہیں ہوا تو کیسے چلے گا۔ جناح اسپتال کی سیمی جمالی کیا کر رہی ہیں، کیا انہیں اسپتال نہیں چلانا؟وکیل درخواست گزار عاصم اقبال نے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ روز بھی ایک کرونا میں مبتلا پولیس اہلکار علاج نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ وکلا فریقین نے عدالت کو بتایا کہ پرائیورٹ اسپتالوں میں او پی ڈی معمول کی مطابق چل رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر غریبوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں نہیں ہوگا تو یہ نامناسب بات ہے۔وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ تمام اسپتال دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو پہلے کرونا کا ٹیسٹ کروانے کا کہتے ہیں اور کرونا کی رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے مریض مر رہے ہیں۔عدالت نے سماعت کے بعد فریقین سے 19 مئی کو رپورٹ طلب کرلی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں