کراچی کے سول اسپتال کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیب مریضوں کی تعداد کے دباؤ کے باعث 3 روز کے لیے بند کردی گئی؎ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق ابھی ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز کے نتائج مریضوں کو دینا باقی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال صوبہ سندھ میں مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 790 سے زائد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2551 افراد جاں بحق ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔