کراچی میں لانڈھی اور سائٹ سپر ہائی وے میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی میں بیت الحمزہ کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔