اسلام آباد (9 نیوز ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کرتار پور میں داخلہ ایک پرمٹ یا پاسپورٹ کے تحت ہوگا۔روزنامہ پاکستان کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرتارپور میں انٹری لیگل انٹری ہوگی، ایک پرمٹ کے تحت ہوگی، یا پاسپورٹ بیسڈ آئیڈنٹیٹی کے تحت ہوگی۔علاوہ ازیں پاکستان نے سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک کے 550 جنم دن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔