تازہ ترین

کرنل شعیب کی ایم ایس نشتر اور پی ایم اے وفد سے ملاقات

کرنل-شعیب-کی-ایم-ایس-نشتر-اور-پی-ایم-اے-وفد-سے-ملاقات

قرنطینہ سینٹر کا دورہ ،کورونا سے بچاؤ ،ڈاکٹرز کے مسائل ،مریضوں کی مینجمنٹ پر گفتگو ملتان: جنوبی پنجاب کورونا پر یونٹیو سروسز کے انچارج کرنل شعیب کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد اور ایم ایس نشتر ہسپتال سے ملاقات،قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ ،کورونا سے بچاؤڈاکٹرز کے مسائل مریضوں کی مینجمنٹ سے متعلق گفتگو، کرنل شعیب اور میجر جہانزیب سے گزشتہ روز پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں ملاقات کی، اس دوران پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر پیرا میڈیکس اور نرسز سمیت دیگر ہیلتھ سٹاف صف اول میں کھڑا ہو کر لڑ رہا ہے تاہم ڈاکٹر صرف حفاظتی لباس ،این 95 ماسک اور فلٹر کلینکس کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں ان سب مسائل کے باوجود کسی ڈاکٹر نرس یا پیرا میڈیک نے فرائض میں غفلت نہیں برتی اور انشا اللہ پاک آرمی ،ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف اس جنگ میں اللہ کی رضا سے جیت ہو گی،ادھر کرنل شعیب اور میجر جہانزیب نے پی ایم اے وفد کے ہمراہ ایم ایس نشتر ہسپتال سے بھی ملاقات کی ،اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کے مسائل زیر بحث لائے گئے ،جبکہ دوسری جانب پی ایم اے ملتان کے وفد نے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا ، نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور لیبر روم میں موجود ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں