کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان میں کئی معروف شوبزسیلیبرٹیزسادگی کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفرکاآغاز کرچکی ہیں۔ اس فہرست میں تازہ اضافہ اداکار، ماڈل اور پروڈیوسر صائم علی کا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں صائم نے اہلیہ کاچہرہ دکھائے بغیر تصویر شیئرکرتے ہوئے فالوررز کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ اہلیہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تصویر میں صائم نے کیپشن میں لکھا ” چلو اک نئی زندگی شروع کریں”۔ https://www.instagram.com/p/CCTsK4Hn_Zz/?utm_source=ig_web_copy_link انٹرٹینمنٹ سائٹ ڈان امیجز کے مطابق سید صائم علی نے بتایا کہ ان کی منگنی 6 ماہ قبل فیملی کی جانب سے طے کی گئی تھی جو اب لو میرج میں تبدیل ہوچکی ہے۔ شریک حیات فیملی فرینڈز میں سے ہیں جن کے اہل خانہ دبئی میں رہائش پزیر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سچی محبت طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے، ہارون صائم نے بتایا کہ اہلیہ سخت پردے کی حامی ہیں اسی لیے ان کی کوئی تصویر انسٹاگرام یا سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔شادی کے موقع پر شریک حیات سے گزارش کی تھہ کہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے مگر انہوں نے اسکی اجازت نہیں دی۔ صائم نے نئی زندگی کی شروعات پر مداحوں سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی درخواست کی۔ اس سے قبل سینیئرآرٹسٹ ثمینہ احمد اور منظرصہبائی، آغا علی اورحنا الطاف، دانیال راحیل اور فریال محمود ، صدف کنول اور شہروز سبزواری ، اداکارہ نمرہ خان اور گلوکار ہارون رشید بھی زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ چکے ہیں۔