تازہ ترین

کروناکی سب سےبڑی وجہ 18ویں ترمیم لگ رہی، شاہد خاقان

کروناکی-سب-سےبڑی-وجہ-18ویں-ترمیم-لگ-رہی،-شاہد-خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں وزراء کے بیانات سے ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 18ویں ترمیم کرونا وائرس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بدھ 13 مئی کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے کرونا ختم ہوتا ہے تو ایسا کرتے ہیں سمری لے آئیں 18ویں ترمیم ختم کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کسی قسم کا لاک ڈاون نہیں جبکہ آج حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر عوام کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو لاک ڈاون دوبارہ کر دیا جائے گا۔شاہد خاقان نے کہا کہ کرونا وائرس پر حکومت سیاسی تقسیم سے کام لے رہی ہے، نہ کوئی حکمت عملی اور نہ کوئی پھیلاو روکنے کی پالیسی ہے۔ ایک فیصلہ کر دیں ماسک ضروری ہے ورنہ پولیس گرفتار کرلے گی تو کافی عمل ہوجائے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تقریر کا سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن وزیراعظم اپوزیشن سے مشاورت کے لئے ایک گھنٹہ نہیں نکال سکے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں نہیں آئے۔ بہرحال اپوزیشن قومی امور پر ضرور بات کرے گی کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیسٹنگ پروٹوکول ہے اور نہ ٹریٹمنٹ پروٹوکول۔ وزراء دو دو تین تین ٹیسٹ کرواچکے ہیں لیکن جن کے ٹیسٹ ضروری ان کے نہیں ہوتے۔ یہ بھی واضح کیا کہ تین مارچ کو کابینہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا صوبوں کو پی پی ای نہیں دی جائے گی جبکہ دوسری طرف وفاق میں صحت کےلئے 11 ارب تو رکھے گئے لیکن ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا۔ ماسک کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی جبکہ وینٹی لیٹرز پر کمیشن کھائے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ زیرو کر دیں وفاق کو پھر بھی فائدہ نہیں ہوگا لیکن ملک تباہ ہوجائے گا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں