تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے 31 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جن میں بنک مینیجر اور دیگر افسران بھی شامل ہیں۔بینک کی مین برانچ کو رپورٹ آنے کے بعد فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔ ترجمان نیشنل بینک کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے اسپرے اور دیگر اہم حفاظتی اقدامات کئے جاچکے ہیں اور چراثیموں سے پاک کرنے کے بعد ہی مین برانچ کو کھولا جائے گا۔ نیشنل بینک آئی آئی چندریگر روڈ پرانچ پیر سے فعال ہوجائے گی واضح رہے کہ 2 روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی نیشنل بنک برانچ سے بھی کرونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں مینیجر سمیت 5 پولیس اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔جس کے بعد برانچ کو بند کردیا گیا اور باقی ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے۔ خیال رہے کہ نیشنل بنک کی برانچز کے باہر رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حصول ہے۔ اسکے علاوہ گاڑیوں کے چالان جمع کروانے والوں اور بلز جمع کروانے والوں کا نیشنل بنک کی مختلف برانچوں کے باہر رش دیکھا جارہا ہے۔