تازہ ترین

کرونا کی تشویشناک صورتحال: اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

کرونا-کی-تشویشناک-صورتحال:-اسلام-آباد-کے-مزید-علاقے-سیل-کرنے-کا-فیصلہ

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 سے ایک ہی دن میں 200 کیسز اور سیکٹر 10 سے 400 کیسز نکلنےپر اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر آئی 8 اور سیکٹر 10 کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کیسس کی وجہ سے ہم سیکٹر آئی – 8 ( یہاں ایک دن میں دو سو کیسس نکلے ہیں ) اور سیکٹر آئی -10 ( یہاں ٹوٹل چار سو کیسس ہو چکے ہیں ) کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔ آگئے 24 گھنٹوں میں نوٹیفیکیشن ایشو ہو سکتا ہے ۔ https://twitter.com/dcislamabad/status/1272774841112891393 واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا کی وبا پھیلنے پر کراچی کمپنی، سیکٹر جی نائن ٹو ، جی نائن اور جی نائن فور میں کرونا پھیلنے پر انہیں سیل کیا گیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ غوری ٹاؤن ، آئی ٹین ون ، لوہی بھیر ، جی ایٹ ، آئی ایٹ کے علاقے بھی سیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ دوسری جانب بارہ کہو، جی سیون، جی سکس بھی کرونا کے ہاٹ سپاٹ بنتے جارہے ہیں جبکہ بارہ کہو کو مقامی انتظامیہ پہلے بھی ایک بار سیل کرچکی ہے جس کی وجہ سے وہاں کرونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن ایک بار پھر اس علاقے میں وبا نے سراٹھانا شروع کردیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں