تازہ ترین

کرپشن سے متعلق بلاول کا بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

کرپشن-سے-متعلق-بلاول-کا-بیان-سوشل-میڈیا-پر-مذاق-بن-گیا

سندھ میں ایک پیسے کی بھی کرپشن برداشت نہیں کروں گا - سوشل میڈیا پر بلاول کے بیان کا مذاق بن گیا تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کا سندھ میں کرپشن کے خلاف محاذ گرم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، کرپٹ افراد کو منظر عام پر لاکر سزا دیتے ہوئے عبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی آگے سے کرپشن کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کرپٹ افراد کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں ایک پیسے کی بھی کرپشن برداشت نہیں کر سکتا جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کو اس کے کیفرکردار تک ہر صورت پہنچایا جائے گا اور لوگوں کے لیے ایسی مثال بنایا جائے گا کہ کوئی بھی کرپشن کرنا تو کیا اس کا سوچ بھی نہ سکے۔ بلاول کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلاول کے بیان کو لطیفہ قرار دیا اور کہا کہ بلاول کو ایک روپے کی کرپشن پر اعتراض ہے، اربوں کھربوں کی کرپشن پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا بلاول کو اپنے والد کی کرپشن برداشت ہے؟ وفاقی وزیر علی حیدرزیدی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بات تو ٹھیک ہے! ایک روپے کی نہیں، اربوں کا ریٹ ہے اور اربوں میں ہی ہوتی ہے! Omni گروپ کیس نے صاف ظاہر کر دیا! https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1273325329637969920 بلاول کے بیان پر میر محمد علی نے کہا کہ بیٹا میں آپکا جملہ مکمل کردیتا ہوں، جملہ کچھ ہوں ہے کہ سندھ میں ایک رُوپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں اگر وہ کرپشن میرے والد کے علاوہ کسی اور نے کی تو اُلٹا لٹکا دُونگا https://twitter.com/MirMAKOfficial/status/1273574743552274432 ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک روپے والی کرپشن پسند نہیں اب صرف کروڑوں اربوں روپے کی کرپشن قبول ہوگی ۔ https://twitter.com/irshadhaqkunri/status/1273698106496831488

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں