لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کوکھاچکے ہیں، سابق ادوارمیں یہ ٹڈی دل پاکستان کی جڑوں کوکھوکھلاکرتے رہے،سابق حکومتوں کی کرپشن سے عوام سہولتوں سے محروم رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کوپاش پاش کیا،کرپشن کاخاتمہ ہماری حکومت کاسرفہرست ایجنڈاہے۔