سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں،وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کچھ روز قبل معروف صحافی سہیل وڑائچ کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں کھل کر حکومت کی ناکامیوں پر تنقید کی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں خوب اضطراب دیکھا گیا کئی وزرا نے ان کے خلاف بیان بازی کی اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر فواد چودھری حکومت سے مطمئن نہیں ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ جس کے بعد فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں”۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1275875872655003650 اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے واضح کر دیا کہ وہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے اور تب تک وزارت سنبھالیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کا اعتماد حاصل رہے گا اور جن کو لگتا ہے کہ وہ ان کے کہنے پر استعفیٰ دے دیں گے ان کیلئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست کمزور دل والوں کا کھیل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ولی خان بابرکا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہے،فوادچوہدری واضح رہے کہ کچھ دن قبل فوادچوہدری کے بیان پر فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہاگر فواد چودھری کو لگتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی درست نہیں ہے تو وہ استعفی دے دیں اور گھر چلے جائیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی کارکردگی صفر ہے اور وہ ناکام ہوگئے ہیں، البتہ اگر وہ وزیراعظم کا لحاظ کرتے ہیں تو انہیں ایسی باتیں کرنے سے شرم آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اپنے آپ کو زیادہ ہی ویژنری انسان سمجھتے ہیں، ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے میں نے انہیں چھ ماہ قبل بھی سمجھایا تھا کہ باز آجاؤ۔