ملتان : چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ لگاتار بجلی فراہم کرنے کے لئے فیڈرز کی مینٹی نینس مکمل کی جائے اور خرابیاں دور کی جائیں ۔ اوورلوڈ ہونے والے ٹرانسفارمرز کو بیلنس کیاجائے اور زیادہ استعدادکار کے ٹرانسفارمرز نصب کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ صارفین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے اور شکایات کے ازالے کے لئے سٹاف کو الرٹ رکھاجائے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن بھر کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔ دن اور رات میں آپریشن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اور ٹی اینڈ پی کے بھرپور استعمال کے ساتھ احکامات پر عملدرآمد کیاجائے ، کسی بھی بجلی چور اور ڈیفالٹر کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے ، مستقل نادہندگان کے کنکشنز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ ریکوری میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔