تازہ ترین

کشمیریوں کی مددکیلئے سوشل میڈیاکی طاقت استعمال کی جائے ،میئر

کشمیریوں-کی-مددکیلئے-سوشل-میڈیاکی-طاقت-استعمال-کی-جائے-،میئر

کشمیریوں سے یکجہتی اور جلسے جلوسوں سے آگے بڑھا جائے ،مسلم امہ کو اکٹھا کیاجائے ،وسیم اخترقوم کشمیر کے حوالے سے نمایاں پالیسی چاہتی ہے، خالقدینا ہال میں سیمینار سے خطاب کراچی: میئروسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور جلسے جلوسوں سے آگے بڑھا جائے ، کشمیری عوام کی جانب سے بہت قربانیاں دی جا چکی ہیں، حکومت مسلم ممالک کے ساتھ مل کر بھارت پر دباؤ بڑھائے اور مسلم امہ کو اس مسئلے پر اکٹھاکرے ، ایسا نہ ہو کہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خالقدینا ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار اور تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے رہنما محمود احمد ساگر، سردار نزاکت علی، بشیر سدوزئی، رئیس انقلابی، ڈاکٹر راکیش موٹیانی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میئر نے کہا کہ کراچی کے عوام اور ان کے نمائندے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام تو خلوص دل کے ساتھ کشمیریوں کا ساتھ دے رہے ہیں مگر مسلم ممالک کی پالیسی واضح نہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ہورہا ہے اس پر بہت افسوس ہے، صرف بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوجوانوں سے اپیل کروں گا کہ کشمیری بھائیوں کی مدد کے لئے سوشل میڈیا جیسے طاقتور ہتھیار کو استعمال کریں،کروڑوں پیغامات جانے کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ سرحد پر بھارت ہر روز فائرنگ کرتا ہے ہماری بہادر فوج مقابلے کے لئے تیار کھڑی ہے ، قوم چاہتی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے نمایاں پالیسی آئے اور ہم کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ عالمی برادری پر دباؤ بڑھانے کا وقت ہے ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما محمود احمد ساگر نے کہا کہ کشمیر میں 72 سال سے جاری آزادی کی جدوجہد میں 7لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا جاچکا، کشمیریوں نے ہر طرح کے مظالم برداشت کئے اور کرتے رہیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں