ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ نے کہا خانیوال،کبیروالا: کہ کشمیر یو ں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور ان کو خودارادیت کاحق ہر صورت حاصل ہوگا بھارت کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور بھارتی افواج کا جنون ان کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکے گا۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ڈی او پاپولیشن راؤ راشد حفیظ اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی ۔