تازہ ترین

کلفٹن کنٹونمنٹ کی کچی آبادیوں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

کلفٹن-کنٹونمنٹ-کی-کچی-آبادیوں-میں-جراثیم-کش-دواؤں-کا-چھڑکاؤ

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف شہزاد کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس و دیگر جراثیموں سے بچانے کیلئے بڑا اقدام کیا گیا ہے کراچی : ، کلفٹن کنٹونمنٹ کی تمام کچی آبادیوں اور ڈی ایچ اے میں بڑے پیمانے پر ٹینکرز میں براؤزر لگاکر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کینٹ کی ٹینکرز اور فیومیگیشن کی ٹیمیں علاقوں، مساجد و دیگر مذہبی عبادت گاہوں میں جراثیم کش ادویات کا مسلسل چھڑکاؤ کررہی ہیں، گزشتہ سات دنوں میں ہزارہ کالونی، جمہوریہ کالونی، پنجاب چورنگی، دہلی کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی، ڈیفنس فیز 2 کمرشل ایریاز میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف شہزاد نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں میں رہ کر احتیاط کرنے سے ہی اس وبا سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں