تازہ ترین

کلین اینڈگرین پروگرام میں تمام طبقات کی شمولیت خوش آئند

کلین-اینڈگرین-پروگرام-میں-تمام-طبقات-کی-شمولیت-خوش-آئند

فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈگرین پروگرام میں تمام طبقات کی شمولیت بے حد خوش آئند ہے جسکی بدولت نہ صرف صفائی ستھرائی اور شجرکاری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے بلکہ آئندہ نسل کے لئے ماحولیاتی تحفظ کی راہیں بھی ہموار ہونگی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے تنظیم اللسان کے مرکزی کیمپس دھوبی گھاٹ کے دورہ کے دوران کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت خصوصی بچوں کے ہمراہ پودا لگاتے ہوئے کہی۔ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا کاشف نثار، صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد، چودھری سرفراز احمد، پرنسپل کلثوم افتخار، وائس پرنسپل صبا سعود، ٹیچرز، خصوصی بچے اور ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری میں خصوصی بچوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی فلاح و ترقی کے اقدامات میں خصوصی افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں جن کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا ضلع میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے تحت صفائی ستھرائی و شجرکاری کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ویسٹ واٹر مینجمنٹ اور شہری خوبصورتی کے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ اس دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے ،اس موقع پر صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخاراحمد نے بتایا مرکزی کیمپس کی سرسبز و شادابی، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں