ماحول اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے ،مرحبا نعمت کی گفتگو پیرمحل : کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر تحصیل بھر میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے ممبران امن کمیٹی میاں طارق ،چودھری سرور انجم،مولانا عبد اللہ چشتی، قاری عتیق الرحمن،مفتی عابد فرید،طالب جعفری ایڈووکیٹ، چودھری عبد المجید، میاں اسد حفیظ، حاجی محمد شریف، عاشق بابر، محمد علی گورو ودیگر سے ملاقات کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے شہری کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم عوام کے تعاون سے کلین اینڈ گرین مہم کو پورا مہینہ بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے ۔