فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی پہلی پوزیشن،ایم ڈی کاشف رضا نے وننگ ٹرافی وصول کی فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے بھرپور عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں دلجمعی اور مستقل مزاجی سے خدمات سر انجام دی جارہی ہیں ۔انہوں نے یہ بات ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں محکموں/اداروں کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔حکومت پنجاب کی کلین اینڈگرین اور حالیہ صفائی مہم میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اورایم ڈی کاشف رضا اعوان نے وننگ ٹرافی وصول کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مہم میں دوسری جبکہ پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور علی احمد سیان،محمد آصف چودھری نے ڈپٹی کمشنر سے ٹرافیاں حاصل کیں اسی طرح بہترین پرفارمنس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وجڑانوالہ زوہا شاکر،عمر دراز گوندل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ ڈاکٹر وسیم بھٹی،سیکرٹری یونین کونسل مظہر خالد،سینئر منیجر آپریشنز ایف ڈبلیو ایم سی اعجاز بندیشہ ، ایس زیبا،ڈائریکٹر پی ایچ اے عبداﷲ نثار چیمہ،نامور فلمسٹار کیفی کے بیٹے عامر کیفی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی،ڈیئر چائے کے احمد سردارودیگر میں بھی شیلڈز وتعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے