تازہ ترین

کلین گرین پاکستان انڈیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

کلین-گرین-پاکستان-انڈیکس-متعارف-کرانے-کا-فیصلہ

ملتان : پنجاب حکومت نے کلین گرین پاکستان انڈیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، محکمہ صحت، پی ایچ اے ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل ، ماحولیات، جنگلات اور انڈسٹریز کو کالم وائز تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، واسا ملتان سےروزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والے پانی کی مقدار اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، درکار پائپ لائن، فنکشنل ، نان فنکشنل ٹیوب ویل، بوسیدہ پائپ لائن، واٹر کوالٹی ٹیسٹ، فنکشنل اور نان فنکشنل فلٹریشن پلانٹس کی تعداد، درکار سیوریج لائن، موجودہ سیوریج لائن کی لمبائی ، شہر میں صفائی کیلئے فنکشنل و نان فنکشنل گاڑیوں سمیت دیگر سروسز کی تعداد بھی انڈیکس میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں