اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ہم بین الاقوامی پروازوں کو مرحلہ وار کھولنے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کل ہم بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایئرسپیس کھول دیں گے۔ یہ کام خاص طور پر ہمارے اوور سیز پاکستانی ورکرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جارہا ہےجنہوں نے اس وبا کے دوران سب سے زیادہ تکلیف برداشت کی ہے اور ہمت کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے ہمارا سر فخر سے بلند کیاہے۔ گھر واپسی پر خوش آمدید، ہماری حکومت آپ کو ہر معاملے میں سہولیات فراہم کرے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1274192870577188865 اپنے دوسرے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کووڈ 19کی وبا کے دوران سمندر پار مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ہم وطن بہن بھائیوں کی خدمت کو سراہتا ہوں۔ ضرورتمندوں کی مدد کرکے پاکستانی کمیونٹی کئی بار لوگوں کے لیے متاثر کن کرداراداکیاہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1274194048602030085