تازہ ترین

کمشنر ملتان کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

کمشنر-ملتان-کی-زیر-صدارت-ترقیاتی-سکیموں-پر-پیشرفت-کا-جائزہ-اجلاس

ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 1ارب 60 کروڑ کی 218 سکیمیں جاری ہیں ، ڈائریکٹر ملتان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کا کور ونا کیخلاف جنگ کے دوران بھی ترقی کا سفر جاری ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا کہ با ہمت قومیں نامساعد حالات میں بھی اپنی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔اس سلسلے میں انکی ہدایت پر کور ونا وبا کے پیش نظر ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 1کی 1ارب 60 کروڑ کی 218 سکیمیں جاری ہیں جس میں 1 ارب 52 کروڑ روپے کی لاگت سے 172 سکیمیں مکمل کر لی گئیں۔ ڈویژن میں بچت سکیموں کی مد میں 30 کروڑ کی 30 سکیمیں جاری ہیں جبکہ ڈویلپمنٹ گولز کی 1.6 بلین کی 887 سکیمیں جاری ہیں۔98 کروڑ روپے کی لاگت سے 64 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 2 کی1ارب 90 کروڑ روپے کی 228 سکیمیں منظور کی جاچکی ہیں۔ کور ونا وبا کے تناظر میں جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ٹینڈر کے عمل بارے حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا اور اس عمل میں کور ونا کنٹرول بارے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی سکیموں کو جزوی بندش کے خاتمہ کے بعد فوری مکمل کیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں