ملتان: کمشنر و ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن افتخار سہو کی جانب سے سابق کمشنر کےد ور میں کرائے گئے کاموں کی ادائیگی اور نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،بتایا گیا ہے کہ سابق کمشنر نے ملتان میں لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی سکیمیں مکمل کرائی جس کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی تاہم موجودہ کمشنر افتخار سہو اور چیف آفیسر کارپوریشن اقبال خان نے ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہ کرنے کی حکمت عملی اپنا لی ہے ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے ملتان میں ترقیاتی سکیمیں جاری کروانے کے بجائے کمشنر ملتان کے احکامات کی توثیق کردی ہے ، ٹھیکیدارایسوسی ایشن اتحاد گروپ نے کہا ہے کہ اگر ادائیگیاں شروع نہ کیں تو احتجاج شروع کردینگے۔