تازہ ترین

کمشنر کا جماعت اسلامی کے ہیلپ سینٹر کا دورہ،راشن پیک کیا

کمشنر-کا-جماعت-اسلامی-کے-ہیلپ-سینٹر-کا-دورہ،راشن-پیک-کیا

جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار عزت نفس مجروح کیے بغیر خدمت کر رہے ہیں، افتخار شالوانی نمازیوں پر تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار شدگان کو فوراً رہا کیا جائے، رہنماؤں کا کمشنر سے مطالبہ کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد، ضرورت مندوں اور مستحقین کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت کی جانب سے فیڈرل بی ایریا کے ایک نجی اسکول میں قائم ہیلپ سینٹرکا دورہ کیا اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکا ر خراج تحسین کے مستحق ہیں جو عزت نفس مجروح کیے بغیر عوام کی خدمت کررہے ہیں،سندھ حکومت اور انتظامیہ اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اور الخدمت سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر افتخار شالوانی نے راشن پیکنگ کے عمل میں بھی حصہ لیا۔ پروگرام میں الخدمت کے ڈائریکٹرکمیونٹی سروسز قاضی صدرالدین، منظر عالم، نائب امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، انچارچ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گلبرگ سید احمد، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہیلپ سینٹر کے انچارج سعید عامر موسیٰ نے افتخار شالوانی کو تفہیم القرآن کا ہدیہ بھی پیش کیا۔ قاضی صدر الدین نے افتخار شالوانی کو الخدمت کی جانب سے خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلبرگ کے تحت ریلیف کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت کے رضا کار روزانہ ضلع کے مختلف مقامات پر جراثیم کش اسپرے کر رہے ہیں۔ قاضی صدر الدین نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ نمازیوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، تمام گرفتار شدگان کو فوراً رہا کیا جائے ۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں