تازہ ترین

کمشنر کا سنٹرل جیل کا دورہ ، کور ونا سے بچا ؤ کے اقدامات جائزہ

کمشنر-کا-سنٹرل-جیل-کا-دورہ-،-کور-ونا-سے-بچا-ؤ-کے-اقدامات-جائزہ

قیدیوں کے مسائل بارے آگاہ ، سکریننگ اور صحت بارے اقدامات کئے جارہے ،شان الحق ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ملتان سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے عملے اور قیدیوں کو کور ونا سے بچانے بارے اقدامات چیک کئے ۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب جیل میں بند قیدیوں کے مسائل بارے بخوبی آگاہ ہے ۔ قیدیوں کی سکریننگ بارے احکامات دئیے گئے ہیں اور انکی صحت بارے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے جیل حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایات کی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید نے بتایا کہ نئے آنے والے قیدی کو 14 دن کیلئے آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے ۔جیل کے داخلی راستوں پر سکریننگ پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں جہاں آنے والے ہر فرد کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اور ہاتھ سینی ٹائز کروائے جاتے ہیں۔ سکریننگ کے بغیر عملے کا کوئی فرد نہیں آسکتا۔ قیدیوں کے لواحقین سے ملنے فی الحال پابندی ہے جبکہ فون پر بات کروائی جاتی ہے ۔جیل کے مختلف مقامات پر ہینڈ واشنگ ایریا بنائے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک سنٹرل کیس میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں