تازہ ترین

کنیکا کپورکو کورونا سے نجات مل گئی ،ہسپتال سے گھر منتقل

کنیکا-کپورکو-کورونا-سے-نجات-مل-گئی-،ہسپتال-سے-گھر-منتقل

بھارتی گلوکارہ کے 6کورونا ٹیسٹ ہوئے ،4مثبت آئے ،آخری 2کی رپورٹ منفی رہی ممبئی : بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے لکھنو کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اورگزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہسپتال میں گلوکارہ کا کئی بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہفتے کو کے گئے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکا کپورکا 6 بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا ، جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں۔اداکار پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام لگاکر مقدمہ بھی درج کیاگیاتھا،اب گلوکارہ بیماری سے تو نجات پاچکی ہیں تاہم ان کو مقدمات کا سامنا ہرصورت کرناہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں