تازہ ترین

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں انتخابات کرانے کی ہدایت

کوآپریٹو-ہاؤسنگ-سوسائٹیوں-میں-انتخابات-کرانے-کی-ہدایت

گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ذمہ داری دیانتداری سے نبھانا ہوگیملازمین کی حاضری اور باقاعدگی کو یقینی بنایا جائے، وزیرصنعت جام اکرام دھاریجو کراچی : سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں کسی بھی گھوسٹ ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، تمام ملازمین کو اپنی ذمہ داری دیانتداری سے نبھانا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ سہیل بلوچ ، جوائنٹ رجسٹرار امام الدین کلہوڑو اور ایم ڈی کوآپریٹو اتھارٹی اعجاز کھتری بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے دفتر میں نصب بائیو میٹرک مشین کا افتتاح بھی کیا اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ملازمین کی حاضری اور باقاعدگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی سست رویہ کو برداشت نہیں کریں گے ۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ خط و کتابت کا صحیح ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے ایک اسکینر بھی رکھا گیا ہے ۔ سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور کوآپریٹو محکمہ اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تمام سرکاری معاملات میں شفافیت برقرار رکھنی چاہئے اور ہاؤ سنگ سوسائٹیوں کے معاملات کی بھی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کوآپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹیوں میں انتخابات جلد از جلد کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے نو اسسٹنٹ رجسٹرارز کو کوآپریٹو ایکٹ اور قواعد سے متعلق دس روزہ ریفریشر کورس مکمل پر اسناد دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں