تازہ ترین

کوئٹہ:ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ

کوئٹہ:ایک-ماہ-میں-سبزیوں-کی-قیمتوں-میں-30فیصد-تک-اضافہ

کوئٹہ میں ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے غیر فعال ہونے سے منافع خوروں نے سبزیاں بھی مہنگی کر دیں۔ مٹر 200 روپے کلو، بھنڈی 150 سے 200 روپے کلو، لہسن اور ادرک 250 سے 300 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کی منظور ی ، مونس الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سے خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ہیں۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ پیٹرول ستا ہوا ہے لیکن پیٹرول پمپس بند ہیں، پیٹرول مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں