کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ قصائیوں نے مٹن اور بیف کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ کوئٹہ میں قصائیوں کی من مانیاں جاری ہیں۔سرکاری نرخ نامے کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے۔ چھوٹا گوشت 850 روپے کے بجائے کہیں ایک ہزار اور توکہیں گیارہ سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہےکہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرکے دکانیں سیل اور بھاری جرمانے عائد کرے ۔ قصاب کہتے ہیں کہ انتظامیہ اپنی مرضی کے ریٹ لسٹ بنا کر فرضی ریٹ دکانداروں پر نہ دھوپے۔ بڑے گوشت کی مقررکردہ قیمت 480 روپے فی کلو ہے لیکن بازار میں پانچ سو سے لیکر ساڑھے پانچ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ منافع خوروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔