کوئٹہ میں کرونا کے علاج کے لیے نئی مشنیری کا افتتاح کردیا گیا ۔ نئی مشینری سے کرونا ٹیسٹ رپورٹس صرف 10 منٹ میں حاصل کی جاسکیں گی۔ بلوچستان کےعوام کے لیے کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں کرونا کےعلاج کے لیے نئی مشنیری کا افتتاح کردیا گیا۔ جدید مشنیری کے ذریعے کرونا وائرس کے مریض کی حالت کی نوعیت معلوم کرکےبہترعلاج کیا جاسکے گا ۔اس سے پہلے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ اسلام آباد اور لاہور بھیجے جاتے تھے ۔ یہ بھی پڑھیں: ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کرونا سے متاثرہ افراد کا بروقت علاج کرائیں۔ فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا کے مریضوں کے لیے 20 بیڈ آئی سی یو ،30 بیڈ اسپیشل کیئر یونٹ اور 40 بیڈ آئسولیشن وارڈ کوجلد فعال کردیا جائے گا ۔