وزیراعظم ضدچھوڑکراپوزیشن جماعتوں سے خودرابطے کریں:ممبرصوبائی اسمبلی وہاڑی: پاکستان مسلم ن کے راہنماایم پی اے میاں ثاقب خورشیدنے کہاہے کہ حکومت کی کوروناوائرس کی شروعات کے وقت کی غفلت،وزیراعظم کے پریشان کن بیانیہ سے عوام میں آگاہی کے بجائے خوف وہراس پھیلاجبکہ اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اس وقت تک حکومتی اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرمیاں آصف خورشید،چودھری سعیداحمد،ملک محمد اقبال ودیگربھی موجودتھے میاں ثاقب خورشید کاکہناتھاکہ ملک میں وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے وزیراعظم اکیلے اڑنے کی ضد چھوڑ کر اپوزیشن جماعتوں سے خودرابطے کریں اورایک قوم ہوکراس وباکامقابلہ کریں انکاکہناتھاکہ جن ممالک میں یہ وباپھیلی ہے وہاں کی حکومتیں اوراپوزیشن ایک پیج پرمتحدہوچکی ہیں لیکن پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے کہ ملک پرجوطبقہ حکمران ہے اس کونا حکمرانی کرناآرہی ہے اورنا ہی ملک وقوم کی مشکلات کا احساس ہے ۔