احتیاطی تدابیر سے ہم خود اور اپنے بچوں کو مہلک وائرس سے بچا سکتے ہیں خانیوال : ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی دوری ہے ، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم خود اور اپنے بچوں کو اس مہلک وائرس سے بچا سکتے ہیں- ضلعی انتظامیہ اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اب یہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں پر ہی رہیں ۔مسیحی برادی تہواروں کے دوران چرچز میں کم سے کم افراد کی شرکت کو یقینی بنائے ۔انہوں نے یہ بات مسیحی برادری کے تہواروں پر چرچز میں کم سے کم افراد کی شرکت یقینی بنانے کے سلسلہ میں پاسٹرز،پادریوں اور مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر پاسٹر ز پادریوں اور مسیحی سرکردہ شخصیات نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔