لاہور: شہر بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر 34 علاقے سیل کیے گئے ،2ہزار 90 گھروں میں رہنے والے 2ہزار 65 خاندانوں کے 8ہزار 874افراد کی ٹیسٹ سکریننگ کی گئی،403 افرد کورونا سے متاثر ہوئے ،ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ جاری کر دی،6 علاقوں کو مریضوں کی رپورٹ منفی آنے پر کھول دیا گیا،کھولے گئے علاقوں میں پنجاب سمال انڈسٹریز ، رائے ونڈ، مغل پورہ، گڑھی شاہو اور باٹا چوک بھی شامل ہیں ،دیگر سیل کئے گئے 28علاقوں کو بھی کھولنے کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے ،دیگر بند علاقوں میں سکندریہ کالونی ،چاہ میراں ،علم دین بیگم کوٹ ،ہوپ روڈ، انجن شیڈ ریلوے کالونی ،رحمان پورہ ،رستم پارک ،شاہدرہ ،چائینہ سکیم ،گلشن راوی، ٹائون شپ ،ماڈل ٹائون ،راجگڑھ ،رسول نگر ، فرخ آباد ،حنیف پارک ،کلفٹن کالونی ،مرغزار کالونی، شادباغ، تاجپورہ،راجگڑھ،انور پارک سمن آباد ،مناواں ،گرین ٹائون ،مصطفی آباد ،اٹاری سروبہ ،بسطامی روڈ اور بیگم کوٹ کے علاقے شامل ہیں ،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا باقی علاقے بھی بہت جلد کلیئر کر دئیے جائیں گے ،ضلعی انتظامیہ لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں راشن کی تقسیم، کلورین سپرے اور دیگر انتظامات کر رہی ہے ۔