تازہ ترین

کورونا ، وزیر اعظم کی قیادت میں سرخرو ہونگے : فرخ حبیب

کورونا-،-وزیر-اعظم-کی-قیادت-میں-سرخرو-ہونگے-:-فرخ-حبیب

فیصل آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ حکومت کو کورونا کے ساتھ ساتھ معاشی چیلنجز بھی در پیش ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سرخرو ہو گی۔کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکاندار بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کی اور نوے فیصد نے ماسک کا استعمال شروع کر دیا تھا اور غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے اور میل جول کے درمیان سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے تھے اور مصافحہ تک نہیں کرتے تھے جس سے کورونا مریضوں میں اضافہ بھی کم ہی دیکھنے کو ملتا تھا لیکن عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروباروی مراکز،شاپنگ سنٹرز، مارکیٹس، پلازے اور بعض صنعتی یونٹس کھلنے سے لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خرید و فروخت میں مصروف ہو گئی جس سے بازاروں اور مارکیٹوں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کیسز سامنے آرہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں