ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے حوالے کیااس موقع پر نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی موجود تھے حفاظتی سامان نجی سیلولر کمپنی کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھا جس میں سینی ٹائزرز سرجیکل ماسک،کیپس،میڈیکل گلوز اور فٹ کور پیک شامل تھے ، اس موقع پر پرو وائس چانسلر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل فراہم کررہی ہے ، کمرشل کمپنیاں اور اہل ثروت حضرات وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت اور صحت کے اداروں کا ساتھ دیں مخیر اور اہل ثروت حضرات نشتر ہسپتال کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کنسنٹریٹرز کے عطیات فراہم کریں۔