تازہ ترین

کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات، وزیر اعظم عمران خان آج قوم کو اعتماد لیں گے

کورونا-صورتحال-اور-حکومتی-اقدامات،-وزیر-اعظم-عمران-خان-آج-قوم-کو-اعتماد-لیں-گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ملک میں کورونا صورتحال پر  آج قوم کو اعتماد لیں گے، جس میں وہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوروناصورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم کوروناصورتحال پر بات کریں گے اور حکومتی اقدامات پرقوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ حفاظتی اقدامات،ایس اوپپز پر عملدرآمد پر گفتگو بھی کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزرا،معاونین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دوا کا کامیاب تجربہ: کرونا کے تشویشناک حالت میں مبتلا مریض صحت یاب خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں