تازہ ترین

کورونا لاک ڈاؤن میں علماء کا کردار بہت اہم:ڈی سی اٹک

کورونا-لاک-ڈاؤن-میں-علماء-کا-کردار-بہت-اہم:ڈی-سی-اٹک

علی عنان کا ہسپتال میں کورونا وارڈز کا دورہ، مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا اٹک: ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں علماء کا کردار بہت اہم ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں مختلف مساجد کے آئمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد سے عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ موجودہ حالات میں عوام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور حفاظی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز گھر میں ادا کریں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی عنان نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کنٹرول روم اور وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل، ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اور انچارج کورونا کنٹرول روم ڈاکٹر آصف نیازی بھی موجود تھے ۔ ڈی سی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال چیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے مختلف تجارتی مراکز کا پیدل دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے لاؤڈ سپیکر پر تاجروں اور شہریوں کو حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ گھر سے بلا ضرورت نہ نکلیں۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں