تازہ ترین

کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ،ڈاکٹر روبینہ اختر

کورونا-مریضوں-کی-تعداد-میں-اضافہ-تشویشناک-،ڈاکٹر-روبینہ-اختر

ملتان: تحریک انصاف ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے ، کبیر والا ،خانیوال، وہاڑی ،ملتان اور لیہ سے آنے والے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا اگرچہ حکومت اس سلسلے میں بہت سے مثبت اقدامات کر رہی ہے اور حالیہ بجٹ میں بھی اس کے لئے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے لیکن عوام کو اپنا خیال خود رکھنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کریں تویہ ہی سب سے بڑاسینی ٹائیزر ہے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنا خیال رکھیں اور اپنے گھر والوں کا بھی، انہوں نے بجٹ کے بارے میں کہا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اور حکومت نے اس مشکل گھڑی میں عوام کو حتی الوسع ریلیف دینے کی کوشش کی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال کور ونا پر قابو پانے کے بعد مشکلات گزر جائیں گی ،معیشت کا پہیہ دوبارہ اچھی سمت میں چلنے لگے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں