تازہ ترین

کورونا وائرس جانوروں میں بھی پھیلنے کا خوف، پاکستان میں ٹیسٹ شروع

کورونا-وائرس-جانوروں-میں-بھی-پھیلنے-کا-خوف،-پاکستان-میں-ٹیسٹ-شروع

لاہور: انسانوں کے بعد اب جانوروں میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کا خوف پیدا ہو گیا۔ لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی نے پالتو جانوروں کے کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر کر دی۔ یو وی اے ایس پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں کورونا کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ترجمان ویٹرنری یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں اب تک دو بلیوں اور ایک کتے کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ جوہر ٹاؤن کے رہائشی شخص کے پالتو کتے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کی عمر چار مہینے تھے۔ کورونا ٹیسٹ ہونے والے دیگر دو جانوروں کا رزلٹ بھی منفی آیا۔ ترجمان ویٹرنری یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے اور کسی بھی پالتو جانور میں علامات کی صورت میں ویٹرنری یونیورسٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سرجن ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء کے مطابق کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی علامات ابھی تک نہیں ہیں اور جانوروں کا وائرس انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔ کوورنا کی وجہ سے دنیا بھر میں جانور پالنے کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 400 سے زائد جانوروں کے شیلٹز ہوم قائم ہیں لیکن عالمی کورونا وبا پھیلنے کے بعد بہت سارے شیلٹر ہومز نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جانوروں کو ایڈاپٹ کریں جس کے بعد لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق کتے، بلیوں، خرگوش، خنزیر اور یہاں تک کہ مرغیوں کو بھی گھر مل گئے ہیں، کیونکہ پورے ملک کے لوگ گھروں میں نظر بند ہوکر پالتو جانور تلاش کرتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں