لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس نے بغیر تصدیق کئے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہ پھیلائی تھی۔ سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1271110146933039104 مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں۔