تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا، صبور ملک

کورونا-وائرس-کے-خلاف-مل-کر-لڑنا-ہو-گا،-صبور-ملک

مستحقین کی امداد کیلئے راولپنڈی چیمبر نے کورونا وائرس فنڈبھی قائم کیا ہے راولپنڈی : راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف مل کر لڑنا ہو گا۔ وائرس کے خلاف بر سر پیکار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور رضاکار قابل فخر ہیں۔ محدود وسائل میں ہسپتالوں اور فرنطینہ سنٹرز میں چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دینا قابل ستائش ہے ، تاجر برادری انہیں سلیوٹ کرتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ذرائع ابلاغ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ، چیمبر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورونا وائرس فنڈبھی قائم کیا ہے۔ تاکہ مستحقین، مسافروں، ڈیلی ویجز اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور راشن مہیا کیا جا سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں