تازہ ترین

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ,پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا-وائرس-کے-پھیلاؤ-کا-خدشہ-,پیشہ-ور-بھکاریوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-کا-فیصلہ

صدقہ ، خیرات کے حصول کیلئے بھکاریوں کی بڑی تعداد گلی محلوں میں موجود،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو ذمہ داریاں سونپ دیں فیصل آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا،حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران صدقہ اور خیرات کے حصول کیلئے بھکاریوں کی بڑی تعداد ٹولیوں کی صورت میں گلی محلوں میں موجود رہتی ہے جس کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ ہے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں رپورٹ پیش کی گئی کہ صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بھکاری اپنے بچوں کے ہمراہ گلی محلوں میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور مخیر حضرات کی جانب سے صدقہ وخیرات کرنیوالوں کے گھروں کے باہر ٹولیوں کی شکل میں گھومتے ہیں اور حکومتی احکامات کے باوجود گھروں میں نہیں بیٹھتے جو نہ صرف ان کیلئے بلکہ دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرے اور کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے محکمہ پولیس کو کہاگیا ہے کہ گلی محلوں میں گھومنے والے بھکاریوں بالخصوص ان کے بچوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ایک بار ان کو وارننگ دی جائے اور باز نہ آنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں