تازہ ترین

کورونا وائرس: نئے کیسز سے ملک میں متاثرین 5707، اموات 96 ہوگئیں

کورونا-وائرس:-نئے-کیسز-سے-ملک-میں-متاثرین-5707،-اموات-96-ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 707 جبکہ اموات 96 ہوگئیں۔ A medical staff member wearing protective gear takes information from a resident sitting in a car for a coronavirus test at a drive-through screening and testing facility point during a government-imposed nationwide lockdown as a preventive measure against the COVID-19 coronavirus, at the port city of Karachi on April 4, 2020. - The first drive-through coronavirus testing facility has been established by the Sindh provincial government at Karachi which will enable suspected coronavirus patients to get themselves tested without having to wait in long hospital queues. (Photo by Rizwan TABASSUM / AFP) دنیا بھر میں ساڑھے 18 لاکھ لوگوں کو متاثر اور ایک لاکھ 14 ہزار کے قریب اموات کا سبب بنے والے اس مہلک وائرس کا پاکستان میں اپریل کے ماہ سے مزید تیز ہوگیا ہے۔یکم اپریل سے اب تک نہ صرف ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دوگنا بڑھی بلکہ اموات میں بھی روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پیر کو بھی ملک میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی اور سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا بلوچستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔تحریر جاری ہے‎ سندھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید 41 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 41 لوگ مزید متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 1452 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک موت بھی ہوئی جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 30 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ صحت سندھ نے ان 41 کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ 41 کیسز اور ایک موت کراچی میں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں جبکہ وائرس سے انتقال کرنے والی ایک 64 سالہ خاتون تھیں۔خیال رہے کہ اس وقت صوبہ سندھ میں صرف کراچی میں 937 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ صوبے کی مجموعی 31 اموات میں سے 28 کراچی میں ہوئی ہیں۔ پنجاب ادھر صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں 65 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 2656 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ان مجموعی کیسز میں زائرین سینٹر سے 701، رائے ونڈ سے منسلک 864، ایک ہزار 2 عام شہری اور 89 قیدی ہیں۔مزید یہ کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں ایک موت کی بھی تصدیق کی جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 24 ہوگئی۔ رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید 170 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 2826 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اب تک ڈیرہ غازی خان اور ملتان قرنطینہ مراکز میں 701، شہریوں میں 1059، قیدیوں میں 89 اور تبلیغی جماعت سے منسلک افراد میں 977 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں