تازہ ترین

کورونا کنٹرول کیلئے ڈینگی طرز کی ایپ بنانا ہوگی : کمشنر راولپنڈی

کورونا-کنٹرول-کیلئے-ڈینگی-طرز-کی-ایپ-بنانا-ہوگی-:-کمشنر-راولپنڈی

کورونا وائرس کے مریض تک رسائی ممکن ہو گی اور فوری ر یسپا نس دیا جا سکے گا:محمد محمود راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی محمد محمود کا ضلعی انتظامیہ کے خد مت مر کز میں قائم کورونا وائرس کنٹرول روم کا دورہ، تمام کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں انسداد کورونا وائرس کیلئے بہترین اقدامات اور موثر مانیٹرنگ کیلئے ڈ ینگی کی طرز پر ایپ بنانی چاہیے جہاں فوری ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں دیگر سرگرمیوں کی جانچ بھی ہو سکے ۔ ایپ کی مد د سے مریضوں کو ٹریس کر نے میں آسانی ہو گی جس سے جلد از جلد مریض تک رسائی ممکن اور فوری ر یسپا نس دیا جا سکے گا۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر انوارالحق، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ظہیر انور جپہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بریفنگ میں بتا یا کہ ضلع بھر کے کنفرم مریضوں کا تما م ر یکا رڈ کنٹرول روم میں موجود ہے جو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔ ضلع راولپنڈی میں کورونا کے 46 کنفرم مر یض رپورٹ ہو ئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں