تازہ ترین

کورونا کیخلاف اپوزیشن کو حکومت کیساتھ آنا چاہئے :گورنر پنجاب

کورونا-کیخلاف-اپوزیشن-کو-حکومت-کیساتھ-آنا-چاہئے-:گورنر-پنجاب

لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہئے ۔ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا محور ملکی ترقی و خوشحالی ہے ۔بزنس کمیونٹی کورونا بحران کی وجہ سے خود مشکل میں ہونے کے باوجود غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کر رہی ہے ، انشاء اللہ ہم سب ملکر کام کر یں گے تو کورونا جیسے بحران سے بھی نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ وہ گزشتہ روز گو ر نر ہاؤس میں صنعتکار خالد ممتاز قاضی اور ڈیسکون کے سی ای اوعمران قر یشی کی جانب سے 3ہزار لٹر ڈس انفیکشن کیمیکل کا عطیہ دینے کی تقر یب سے خطاب اور تحر یک انصاف کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔گور نرنے کہا کہ اس وقت کورونا پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے ، جس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کیساتھ ساتھ سب کو متحدہوکر کورونا کیخلاف متحد بھی ہو نا پڑے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں