تازہ ترین

کورونا کیخلاف جنگ، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچ گی

کورونا-کیخلاف-جنگ،-چینی-ڈاکٹروں-کی-خصوصی-ٹیم-آج-پاکستان-پہنچ-گی

اسلام آباد :کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچ گی، طیارے میں کورونا سے متعلق دوائیں ، سرجیکل ماسک اورطبی سامان بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چینی ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیم آج اسلام آبادایئرپورٹ پہنچ گی، خصوصی طیارہ ارقمی سے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گا، طیارےمیں کورونا سے متعلق دوائیں ، سرجیکل ماسک اور طبی سامان بھی ہوگا۔ گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ یاد رہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔ چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں